کندھکوٹ کے سرکاری اسپتال میں تالے، خاتون نے رکشا ریڑھی پر بچے کو جنم دیا

کندھکوٹ(قدرت روزنامہ) سندھ سرکار کے بہترین طبی سہولتوں کے دعوے دھرے کے دھرے، کندھکوٹ کے سرکاری اسپتال میں تالے، خاتون نے رکشا ریڑھی پر بچے کو جنم دیا۔ خاتون کے اہلخانہ کے مطابق جب وہ سرکاری اسپتال گئے تو وہاں لیڈی ڈاکٹر موجود نہ تھی اور تالے لگے تھے۔وہاں سے ایک نجی اسپتال کا رخ کیا تو وہاں فیس بہت زیادہ تھی اور فیس بھرنے کی سکت نہ ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے انہیں واپس لوٹا دیا جس کے بعد وہ واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کندھکوٹ کی تحصیل تنگوانی میں سرکاری اسپتال کو تالے لگے ہونے کے باعث غریب خاتون نے رکشا ریڑھی پر بچے کو جنم دے دیا۔سندھ سرکار صوبے میں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کا دعویٰ کرتی ہے لیکن اندرون سندھ یہ حال ہے کہ سرکاری اسپتالوں کو تالے لگے ہوئے ہیں جبکہ غریب خواتین سڑکوں اور رکشوں میں نئی زندگیوں کو جنم دینے پر مجبور ہیں۔

کندھکوٹ کی تحصیل تنگوانی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر سرکاری اسپتال لایا گیا۔لیکن سرکاری اسپتال میں تو تالے پڑے ہوئے تھے ادھر خاتون کی حالت بگڑتی جارہی تھی جس پر اہلخانہ اسے لے کر ایک نجی اسپتال گئے لیکن وہاں فیس بہت زیادہ تھی۔نجی اسپتال انتظامیہ نے انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث مجبور خاندان واپس اپنے گھر روانہ ہوا۔لیکن نئی زندگی نے تو دنیا میں آنا تھا، خاتون نے ایک رکشا ریڑھی پر بچے کو جنم دیا ہے۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

6 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

12 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

15 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago