اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی پر تشدد اور دھاندلی کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا الزام عائد کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آزادکشمیرکے انتخابات میں تشدد اوردھاندلی کاسہارا لیا جب کہ الیکشن کمیشن انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود پہلے سے 3 نشستیں زیادہ لےکر آزاد جموں
کشمیر میں پی پی 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…