کراچی کے شہریوں کا انتظار ختم،آج سے گرین لائن بس مکمل فعال کر دی جائے گی

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے شہریوں کا انتظار ختم ہوا، آج(پیر)سے گرین لائن بس مکمل فعال کردی جائے گی۔ 21 کلومیٹر طویل ٹریک پر80 بسیں صبح 7سے رات 10بجے تک رواں دواں رہیں گی۔کراچی میں گرین لائن پوری آب و تاب کے ساتھ چلنے کو تیار ہے، آج(پیر)سے 21 کلومیٹر ٹریک پر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گی، 22 بس اسٹیشنز کو بھی تیار کر لیا گیاہے۔
سندھ اسنفراسٹرکچر کمپنی کے مطابق 10جنوری سے بس آپریشنز صبح سات سے رات دس بجے تک جاری رہیں گے۔

بہت صبر کے بعد سہولت ملی تو مسافروں نے بھی سکھ کا سانس لیا، مکمل طور پر آغاز کا دعوی ضرور ہے تاہم اب بھی گولیمار اور یوپی موڑ سمیت مختلف بس اسٹیشنز پر خودکار سیڑھیوں کی تنصیب باقی ہے تو کہیں تعمیر ومرمت کا کام بھی نا مکمل ہے ۔ ایسے میں شہریوں نے کرایہ کم کرنے کا بڑامطالبہ بھی کردیا۔ذرائع کے مطابق اسکیلیٹرز کی بیرون ملک سے درآمد میں تاخیر کے سبب مشینری کی تنصیب کا کام مکمل نہیں ہوا جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ پچیس دسمبرسے اب تک کل بیس بسیں آزمائشی بنیادوں پر چارگھنٹے کے لیے چلائی جارہی تھیں۔

Recent Posts

”ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا ……“ میرےپسندیدہ اشعار میں شامل ہے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )”میں اس کابندہ بنوں گا…… جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا“۔…

1 min ago

نہتے شہریوں پر حملہ کرنیوالے بزدل دہشتگرد انجام کو ضرور پہنچیں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت

لاہور ( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی…

6 mins ago

حکومت کا قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے پاکستانیوں کیخلاف سخت اقدام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر…

11 mins ago

صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ، خان کی رہائی کے بغیر گھرنہیں جائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے کہا…

16 mins ago

اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کو ”دودھ والا،، قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)سپر سٹار اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کی صبح سویرے اٹھنے…

39 mins ago

آسٹریلوی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف کامیابی، قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

کنبرا (قدرت روزنامہ) پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ…

43 mins ago