سعودی شہزادی بسمہ بنت سعودکو 3سال بعد قید سےرہا کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)3 برس سے بغیر کسی الزام کے قید شہزادی بسمہ بنت سعود اور ان کی بیٹی کو رہا کردیا . نجی ٹی وی کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بزنس وومن، انسانی حقوق کارکن اور شاہی خاندان کی رکن 57 سالہ بسمہ بن سعود اپنی بڑی بیٹی سہود الشریف کے ساتھ مارچ 2019 سے لاپتہ تھیں اور بعدازاں یہ انکشاف ہوا کہ انہیں سعودی حکام نے حراست میں لے لیا ہے .

اے ایل کیو ایس ٹی فار ہیومن رائٹس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بسمہ بن سعود السعود اور ان کی

بیٹی سہود کو رہا کردیا گیا ہے . ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ انہیں مہلک بیماری کے لیے مطلوبہ طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کیا گیا اور قید کے دوران ان پر کوئی الزام بھی عائد نہیں کیا جاسکا تھا .

. .

متعلقہ خبریں