تحریک انصاف نے 45میں سے 25نشستیں حاصل کر لیں آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے صرف کتنی سیٹیں درکار ہیں ؟
اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی کا 11 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے . آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر کو بھی ایل اے 33 مظفر آباد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا . تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی خان نے انہیں 26 ہزار 474 ووٹ کے کر کامیابی حاصل کی . واضح رہے کہ آزاد کشمیر کا 5134 اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل علاقہ ریاست پاکستان کے تحت آتا ہے . اس کی آبادی 40 لاکھ سے زائد ہے، اس کے تین ڈویژنز مظفرآباد، راولاکوٹ اور میرپورہیں جبکہ 10 اضلاع، 27 تحصیلیں اور 182 سے زائد یونین کونسلز ہیں . آزاد کشمیر میں باقاعدہ پارلیمانی نظام قائم ہے اور یہاں کی قانون ساز اسمبلی 49 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں 29 انتخابی حلقے آزاد کشمیر سے ہیں جبکہ 12 نشستیں ان کشمیریوں کے لئے مختص ہیں جو 1947 سے لے کر اب تک مختلف ادوار میں اور مختلف علاقوں سے ہجرت کرکے پاکستان کے طول و عرض میں آباد ہوئے، اس کےعلاوہ سات مخصوص نشستیں ہیں اورایک بیرون ملک کشمیریوں کے لئے ہے . آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کل 26 نشستیں درکارہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پھیلے ہوئے مہاجرین کی نشستیں کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ ان میں نو نشستیں صرف پنجاب کے مختلف علاقوں پر مشتمل ہوتی ہیں، ایک کے پی جبکہ 2 نشستیں صوبہ سندھ سے حاصل ہوتی ہیں . . .