مدینہ میں خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے شہری کو کڑی سزا سنادی گئی

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے شہری کو کڑی سزا سنادی گئی‘ فوجداری کی عدالت نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے مقامی شہری یاسر مسلم العروی کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے جس کی تشہیر کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ العربیہ نے روزنامہ ’عکاظ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی شہری نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی تھی ، اسے تنگ کیا تھا اور اس کے بارے میں نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا جس کی وجہ سے العروی کو 8 ماہ قید اور 5 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
اس حوالے سے خاتون وکیل الجوھرہ المطیری نے بتایا کہ عدالت کی طرف سے سزا کا فیصلہ میڈیا میں جاری کرنے کا بھی حکم دیا گیا تاکہ دیگر افراد اس سے عبرت پکڑیں ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یاسر مسلم محمد العروی پر الزام تھا کہ اس نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی ، اسے عقب سے چھونے کی جسارت کی ، اس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی اور اسے تنگ کیا ، عدالتی کارروائی میں وہ ان تمام الزامات کا مجرم پایا گیا اور اس جرم کی پاداش میں سعودی شہری کو 8 ماہ قید اور 5 ہزار ریال جرمانے کا حکم دیا جاتا ہے نیز الیکٹرانک وسائل میں اس سزا کے بارے میں تشہیر کا حکم بھی دیا گیا۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے موجودہ ولی عہد کی جانب سے کئی اہم انقلابی اور اصلاحی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ، جن میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا ، کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت اور سرکاری و نجی شعبے میں ان کے لیے ہزاروں ملازمتیں ریزرو کرنا شامل ہے ، اس کے لیے خواتین کو اپنی زندگی کے کئی اہم فیصلوں کا اختیار بھی مل گیا ہے تاہم انہیں جنسی ہراسگی اور چھیڑ خانی کے واقعات کا ابھی تک نشانہ بننا پڑتا ہے ۔
اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ ریاض شہر میں پیش آیا جہاں ایک غیر ملکی سیاح خاتون کو 6 سعودی نوجوانوں نے ہراسگی کا نشانہ بنایا ، ان نوجوانوں نے خاتون کی کارکو روک کر اس پر بیہودہ فقرے کسے اور اسے مسلسل پریشان کرتے رہے ، اس واقعے سے غیر ملکی خاتون پریشان ہو گئی ، اس واقعے کی اطلاع پولیس کو کی گئی تو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ان کی نشاندہی کر کے گرفتار کر لیا ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

7 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

7 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

7 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

8 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

9 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

9 hours ago