اتنخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نا ہی کروں گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی .

میں نے تو2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے . ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے . مریم نواز نے مزید کہا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی انشاءاللّہ . یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز آزاد کشمیر میں انتخابات ہوئے،آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی . آزادکشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا تاہم ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کر دیا ہے . غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 25 سیٹوں پر میدان مار لیا ، پیپلز پارٹی 11 اور نواز لیگ 6 حلقوں سے کامیاب ہوئی، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک، ایک نشست جیت لی . ایل اے سولہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر کو برتری حاصل ہے جبکہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج روکتے ہوئے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کر دیا . آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے . ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے . قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب سرکاری نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں