بڑے بڑے ممالک کی چھٹی ہو گئی!روس نے رُخ پاکستان کی طرف کر لیا، پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارت کے بعد روس نے پاکستان کی طرف رُخ کر لیا ،پاکستان کیساتھ علاقائی روابط بڑھانے اور دوطرفہ تجارتی معاہدوں کیلئے بڑے معاہدے رواں ماہ کے آخر میں ہونے جا رہے ہیں ۔وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
اسلام آباد میں ہوا جس میںپاک روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے امور پر غور کیا گیا ،اجلاس میں چوبیس نومبر سے روس میں ہونے والے تین روزہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لیا جائے گا۔عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارت بڑھانے کا بہت پوٹینشل ہے ،تجارت و صنعت ،توانائی کسٹمز ،تعلیم و صحت اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے،وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تعاون کے شعبوں کی نشان دہی کی ہدایت اور کہا کہ وسطی ایشیاء،روس اور چین کے ساتھ علاقائی روابط کو مزید مضبوط کرنے ضرورت ہے۔اسی سلسلے میں پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا ساتواں اجلاس 24 نومبر کو روس میں ہو رہا ہے،وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان اور روس کے وزیر توانائی نیکولے شگلوف اجلاس کی مشترکہ صدارت کرینگے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

6 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

6 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

6 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

7 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

7 hours ago