اداکارہ ماورہ حسین نے ساتھی اداکار اور دوست امیر گیلانی سے پہلی دلچسپ ملاقات کا احوال بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ ماورہ حسین نے ساتھی اداکار اور دوست امیر گیلانی سے پہلی ملاقات کا دلچسپ احوال مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ماورہ نے حال ہی میں امیر گیلانی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے امیر سے پہلی ملاقات کے یادگار قصے کا تذکرہ کیا۔

ماورہ نے بتایا کہ میں اور امیر یونیورسٹی میں ایک ہی جماعت کے طالبعلم تھے لیکن ہماری کبھی ایک دوسرے سے بات چیت نہیں ہوئی، میری اپنی کلاس میں کسی سے زیادہ بات نہیں ہوتی تھی کیونکہ مجھے کلاس لے کر شوٹنگ کیلئے جانا ہوتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری ان سے پہلی ملاقات امتحانی کمرے میں جانے سے قبل ہوئی، پتا نہیں امیر کو یہ بات یاد ہوگی کہ نہیں، مجھے پانی چاہیے تھا اور مجھے احساس ہوا کہ میرے پاس والٹ نہیں ہے۔

ماورہ نے بتایا کہ میں پانی کی بوتل پکڑے کھڑی تھی، امیر وہیں پر کھڑے ہوئے تھے انہوں نے کہا کوئی بات نہیں یہ صرف 30 روپے ہی ہیں اور انہوں نے پیسے دے دیے، اس پر  میں نے انکار کیا لیکن امیر نہیں مانے اور کہاکہ ہمیں پتا ہے آپ ایک اداکارہ ہیں لیکن چلیں کوئی بات نہیں۔

ماورہ نے اعتراف کیا کہ یونیورسٹی میں شاید ہی یہ ہماری واحد بات چیت ہوئی ہوگی۔

بعدازاں امیر گیلانی نے کہا کہ مجھے یہ واقعہ یاد تھا، میں نے سوچا شاید یہ بھول چکی ہوں گی۔

خیال رہے کہ اداکار امیر گیلانی شوبز میں آنے سے قبل ماورہ حسین کی ہی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھے، دونوں نے قانون کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago