میں ماں نہیں بننا چاہتی، کیا ہر عورت کے لئے ماں بننا ضروری ہے؟ مشہور نیوز اینکر نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میری شادی 24 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور مجھے ماں بننے میں دلچسپی نہیں تھی۔ لوگ مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ کی شادی کو کتنا عرصہ ہوا ہے؟ جب میں انھیں بتاتی تھی کہ دو سال یا تین سال تو وہ کہتے تھے کہ کتنے بچے ہیں؟ میں بتاتی تھی کہ بچے نہیں ہیں تو وہ ترس کھانے لگتے تھے“یہ الفاظ ہیں معروف نیوز اینکر علینہ فاروق شیخ کے جنھوں
نے ماریہ میمن کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی پر بات کی۔ علینہ کہتی ہیں کہ اگرچہ انھیں بچے اچھے لگتے ہیں لیکن وہ ماں نہیں بننا چاہتیں اور ان کے اس ذاتی فیصلے سے اگر لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن لوگ اس بارے میں سوال کرکے انھیں بار بار شرمندہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔کیا بچہ بڑھاپے کا سہارا ہے؟علینہ کا کہنا ہے کہ جب لوگ انھیں ماں نہ بننے کے بارے میں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو وہ یہ سوال ضرور کرتے ہیں کہ بچے نہیں ہیں تو بڑھاپے کا سہارا کون بنے گا؟ تو مجھے یہ بات بہت بری لگتی ہے کہ کیا ہم بچے صرف اس لئے پیدا کریں کہ وہ بڑے ہوکر ہمارا سہارا بنیں؟ کیا انھیں اپنی زندگی گزارنے کا حق نہیں ہونا چاہئیے؟ جبکہ علینہ کے خیال میں جیسے ہر کام کی وجہ ہوتی ہے بچے پیدا کرنے کی بھی کوئی وجہ ہونی چاہئیے۔کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ علینہ ماں نہ بن کر اپنی ذات تک محدود رہنا چاہتی ہیں اس سوال کے جواب میں علینہ کہتی ہیں کہ ایسے بچے کے لئے جو ابھی دنیا میں نہیں ہے میرا اسے دنیا میں نہ لانے کا فیصلہ کرنا خودغرضی کیسے ہوسکتا ہے؟ خودغرضی تو یہ ہے کہ میں اسے دنیا میں لاؤں اور اسے وہ توجہ نہ دوں جس کا وہ حقدار ہے یا پھر کسی بچے کو صرف اس لئے دنیا میں لاؤں کیونکہ مجھے اپنے بڑھاپے کا سہارا چاہئیے۔علینہ کا کہنا ہے کہ یہ تو ان کے اور ان کے شوہر کا دانستہ فیصلہ ہے کہ وہ بچے نہیں پیدا کرنا چاہتے لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہوتے ہیں اور وہ اپنی کمزوریاں ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ اس لئے کسی کو بھی شادی، بچے اور دیگر حساس موضوعات پر سوال نہیں پوچھنا چاہئیے کیونکہ اس سے متعلقہ شخص کو تکلیف پہنچتی ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

3 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

4 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

4 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

4 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

4 hours ago