پرانے کرنسی نوٹ ختم، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیڈن لائن دیدی، عوام کی بینکوں کی جانب دوڑیں لگ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی ڈیڈ لائن میں اضافہ کر دیا گیا، اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ تبدیل کر دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک
کے اعلامیہ کے مطابق 100 ،50 ، 10اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے، عوام پرانے نوٹ اسٹیٹ بینک آفس آکر تبدیل کروا سکتے ہیں۔ اس سے قبل پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے حوالے سے گزشتہ ماہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بھی اہم بیان جاری کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے ایک سال کی توسیع کی منظوری دی ہے، اسٹیٹ بینک چاہتا ہے کہ پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کیلئے چھ سال کی ایکسٹیشن کی جائے لیکن کابینہ نے ایک سال کی توسیع کی ہے۔ جن لوگوں نے 10، 50، 100اور 1000روپے کے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے ہیں وہ ایک سال میں کروالیں۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ملک میں پلاسٹک کے کرنسی نوٹ متعارف کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تاہم بعد ازاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتے نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن اور اس سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔

Recent Posts

حبا بخاری اور آریز احمد کے راز سے پردہ اُٹھ گیا، مداحوں کیلئے خوشخبری

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور…

2 mins ago

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا سنتھ جے سوریا کو فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنیکا فیصلہ

کولمبو(قدرت روزنامہ)سری لنکا کرکٹ نے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے…

7 mins ago

80 ہزار سال کے بعد ’ دم دار ستارے ‘ کی واپسی،12 اکتوبر کے بعد دکھائی دے گا

کراچی (قدرت روزنامہ )سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 80 ہزار سال کے…

10 mins ago

پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی مسقط سے پشاور آنے والی پرواز کی جانب سے شدید…

12 mins ago

محمد یوسف کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے…

17 mins ago

چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج پینتھرز اور مارخورز کے مابین ہوگا

فیصل آباد ( قدرت روزنامہ) چیمپئنز ون ڈے کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا،…

20 mins ago