جانیے، بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارائیں کونسی ہیں؟

(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکاراؤں نے ثابت کیا ہے کہ باکس آفس پر کامیاب فلمیں دینے کی بات آتی ہے تو وہ مرد اداکاروں کے برابر ہیں .

کامیاب فلموں کے باوجود بالی ووڈ کی اداکارائیں اب بھی اپنے معاوضوں کے بڑے فرق کو پورا کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں جس کے لئے وہ برے اور کامایاب پراجیکٹس میں ہی کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں .

دوسری جانب بات کی جائے کامیاب، مہنگی اور مقبول ترین اداکاراؤں کی تو اس حوالے سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے .

اس فہرست کے مطابق بالی ووڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں ایشوریا رائے کا نام سرفہرست ہے کیونکہ ان کے اثاثوں کی کل مالیت 100 ملین ڈالر ہے .

اسکے علاوہ دوسرے نمبر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام آتا ہے جن کے اثاثوں کی کل مالیت تقریباً 70 ملین ڈالر سالانہ ہے جبکہ ماہانہ آمدنی 10 ملیں ڈالر ہے .

تیسرے نمبر پر 60 ملین ڈالر کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور خان ، چوتھے نمبر پر انوشکا شرما اور پانچویں نمبر پر اداکارہ دیپیکا پڈکون کا نام شامل ہے .

مذکورہ اداکارائیں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنا پر کچھ ایسے بہترین پراجیکٹس کا بھی حصہ ہیں جو ان کی سالانہ آمدنی اور اثاثوں کا باعث بنتے ہیں .

اسکے علاوہ ہ شخصیات دنیا کے معروف برینڈز کی بھی تشہیر کا حصہ ہیں .

. .

متعلقہ خبریں