کےپی کے میں ضائع ووٹوں کی تعداد فاتح کی جیت کےمارجن سےزیادہ تھی، شبلی فراز

(قدرت روزنامہ)شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ضائع ہونے والے ووٹوں کی تعداد فاتح امیدوارکے جیت کے مارجن سے زیادہ تھی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دولاکھ سے زائد ووٹ ضائع ہوئے اور نتائج بھی دیرسے موصول ہوئے۔شفاف الیکشن کے لیے ای وی ایم ضروری ہے۔

انھوں نے کہا اپوزیشن کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے تنقید برائے تنقید کرنا ختم کرنا چاہیے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپوزیشن سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ٹھپہ برائے ٹھپہ کا دور گیا۔ اب موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے۔ اپوزیشن ماضی کے انتخابات میں ٹھپہ مافیہ کا کردارادا کرتے تھے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو اب عملی طور پر استعمال کرنے کی طرف جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے عملے کو تربیت کےلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین مہیا کردی جائیں گی۔

شبلی فرازنے کہا کہ پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا کہا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہو۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیاجائےگا۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں استعمال کے لیے الیکشن کمیشن نے ہمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تعداد بھی بتائیں۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اپریل کے وسط میں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات اب حقیقت بننے جارہے ہیں۔ الیکٹرانک مشین سے نتائج فوری مل جائیں گے۔ کوئی ووٹ ضائع نہیں ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے شروع میں بدگمانیاں تھیں۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ صاف اور شفاف انتخابات کی خواہش کرتے تھے جو ای وی ایم سے ممکن ہوگا۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھرپورتعاون کرےگی۔ صاف اور شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے لیےآئی ووٹنگ استعمال ہوگی۔ اگلے ماہ کی شروعات میں ائی ووٹنگ کے استعمال پر بریفننگ دی جائے گی۔ ووٹنگ کی رجسٹریشن کھلی ہوئی ہے، امید ہے سمندرپار پاکستانی اپنے ووٹ کو رجسٹر کروا رہے ہوں گے۔

Recent Posts

‘فسادی گروپ کیساتھ موئے موئے ہوگیا، چلو بھاگو’، عظمیٰ بخاری کے علی امین گنڈا پور پر وار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزيرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا…

2 mins ago

پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فُٹ سے نیچے کیوں آگیا؟ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں…

17 mins ago

وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے…

26 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس…

36 mins ago

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کے بارے میں جھوٹ بولنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ…

46 mins ago

کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں باقاعدہ طور…

56 mins ago