ہمایوں سعید کی ’دی کراؤن‘ میں انٹری، سکینہ سموں کو اعتراض

(قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار سپر اسٹار ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندان پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ میں کاسٹ کیے جانے پر ڈائریکٹر سکینہ سموں نے اعتراض اٹھا دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغامات میں نیٹ فلکس کے فواد خان کے مقابلے میں ہمایوں سعید کو ’ڈاکٹر حسنات‘ کے کردار کے لیے موزوں سمجھنے کے انتخاب پر سوال اٹھایا۔

سکینہ سموں نے لکھا کہ ’کیا ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کی طرح نظر آتے ہیں؟ فواد خان اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ہوتا ۔‘

انہوں نے نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’ آپ فواد خان کو کیسے منتخب نہیں کر سکتے ہیں؟

اداکارہ کے اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹس اب ڈیلیٹ کیے جاچکے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان ٹوئٹس نے خوب تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ’مسٹر ونڈرفل‘ کے نام سے پکارتی تھیں۔

شہزادی ڈیانا کی ڈاکٹر حسنات سے ملاقات ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئی تھی۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

6 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

32 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago