مریم نواز کا انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان ، ڈاکٹر شہباز گل نے میدان میں آتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی تلملا اٹھیں
یاد رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئےمریم نواز شریف کا کہناتھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں، مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اور’شیم پیج‘ کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے . انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے، ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر . مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ . . .