اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج نہ ماننے کےاعلان پروزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی میدان میں آ گئے ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ ن لیگی کارکنوں کے ساتھ رہنما بھی تلملا اٹھیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مریم نواز شریف کے ٹویٹ پر جوابی وار کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے؟ آپ تو کسی پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں، پھر ماننا پڑا، اب یہ بھی ماننا پڑے گا بیگم صفدر صاحبہ۔
یاد رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئےمریم نواز شریف کا کہناتھا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں، مسلم لیگ ن نے ایک دھاندلی زدہ الیکشن میں بھی بہترین مقابلہ کیا ہے اور’شیم پیج‘ کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے،کسی بھی منصفانہ الیکشن میں یہ ن کےسامنے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے انشاءاللّہ ،خوشی کی بات یہ ہے کہ ن کشمیر میں ایک عوامی طاقت کے طور پر ابھری ہے اور جاگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بہت اچھا الیکشن لڑا ہے، سخت مقابلہ کیا ہے، ریاست اور طاقت کے تمام سینٹرز اور دھاندلی کا یوں مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے، میں ن لیگ کے تمام ووٹرز اور ورکروں کو ان کی جرت اور بہادری پر شاباش دینا چاہتی ہوں، مجھے دل سے فخر ہو رہا ہے ان پر۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ کروں گی، میں نے تو 2018ء کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے، ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے، اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جماعت جلد فیصلہ کرے گی، انشاءاللّہ۔
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…