غیرملکی زائرین کیلئے عمرہ شرائط جاری،نوٹیفکیشن جاری ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین کے لیے عمرہ ادائیگی کی شرائط جاری کردیں . سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے غیر ملکی زائرین کو یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے عمرہ فلائٹ کھولنے کا اعلان کیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے .

نوٹی فکیشن کے مطابق 9 ممالک کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک کے زائرین کو عمرہ ادا کرنے کی مشروط اجازت ہوگی . سعودی عرب کی جانب سے جن ممالک کے عازمین پر عمرہ ادائیگی کی پابندی عائد کی گئی، اُن میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ اور لبنان شامل ہیں . نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی والےممالک کے خواہش مند زائرین ایک ہی صورت میں آسکتے ہیں، جس کے تحت وہ کسی تیسرے ملک میں 14 روز قرنطینہ کریں اور پھر مملکت میں داخل ہوں . سعودی عرب نے سائنو فام، سائنو ویک، فائزر، موڈیرنا، آسٹرزینیکا ویکسین کی دو خوراکوں اور جانسن اینڈ جانسن کی ایک بوسٹر کو لازمی قرار دیا ہے . نوٹی فکیشن کے مطابق 18 سال اور اُس سے زائد عمر کے افراد کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی، سعودی وزارت حج و عمرہ کی منظور شدہ ایجنسی کے ذریعے ہی ویزہ جاری کیا جائے گا، زائرین کیلئےایس اوپیزپرعمل درآمد لازمی ہوگا . . .

متعلقہ خبریں