ایک جانب برفباری، تو دوسری جانب طوفانی بارشوں نے بھی تباہی مچا دی

پشاور (قدرت روزنامہ) ایک جانب برفباری، تو دوسری جانب طوفانی بارشوں نے بھی تباہی مچا دی، خیبرپختونخواہ میں حالیہ بارشوں کے سپیل کے دوران متعدد افراد جاں اور زخمی ہوئے، گھروں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں جہاں طوفانی برفباری نے تباہی مچائی، وہیں کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے بھی آبادی والے علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔
اس حوالے سے پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں چھ روز کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث 18 افراد جاں بحق جب کہ 46 زخمی ہو گئے۔ جبکہ 119 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو پالیسی کےمطابق معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔

دوسری جانب گلیات ریجن میں بھی حالات معمول پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ برفباری سے متاثرہ تمام مرکزی شاہراہیں کھول دی گئیں جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد واپس روانہ ہو گئی ہے۔ تاہم تین روز بعد بھی مری میں معمولاتِ زندگی مکمل بحال نہ ہو سکے جب کہ شہر میں ایک بار پھر برف باری ہوئی ہے۔ حکومت پنجاب کہا کہنا ہے کہ تمام سیاح مری اورگردونواح میں سفرنہ کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے مری اور گلیات کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں مزید 24 گھنٹے توسیع کر دی گئی۔ سیاحوں کے ان مقامات تک جانے کی اجازت نہیں ہو گی، صرف مقامی آبادی کو نقل و حرکت کی اجازت ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

5 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

6 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

7 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

7 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

8 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

8 hours ago