سمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی کا پاکستان میں 5 جی فون تیار کرنے کیلئے اسمبلی پلانٹ لگانے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی رئیل می نے پاکستان میں 5G فونز تیار کرنے کے لئے اسمبلی پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا . تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں 5جی فون تیار کرنے کا فیصلہ تب منظر عام پر آیا جب اس کی پیرینٹ کمپنی نے مقامی اسمبلی لائن قائم کرنے کا اعلان کیا .

ریئل می ریجنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کمپنی پہلا اسمارٹ فون برانڈ ہے جس نے مقامی مارکیٹ میں ایک سال کی قلیل مدت میں ایک ملین سے زیادہ فون فروخت کیے، جس سے کمپنی کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب ملی، فون کی مقامی اسمبلی لائن کی موجودگی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ یہ فون ملک کے صارفین کے لئے سستا ہوگا . انہوں نے مزید کہا کہ نئے پلانٹ میں اوپو ، ریئل می کی پیرینٹ کمپنی اور ریئل می کی اسمبلی لائنوں پر مشتمل ہوگی . چونکہ 5 جی مستقبل ہے، لہذا کمپنی مقامی صارفین کو 5G کے مطابق مصنوعات پیش کرے گی . اس سے قبل چین کی کمپنی ریئل می نے لاہور میں اپنے اسمبلنگ پلانٹ کا آغاز کردیا، ریئل می کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ساؤتھ ایسٹ ایشیا ، جنوبی ایشیا اور لاطینی امریکا شیری ڈونگ نے بتایا کہ پلانٹ لگانے کا فیصلہ پاکستان میں ریئل می اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث کیا گیا . واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی سام سنگ نے مقامی طور پر اسمارٹ فون تیار کرنے کے لئے لکی موٹرز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں