بجرنگی بھائی جان کی ’منی‘ نے ایوارڈ سلمان خان کے نام کردیا

(قدرت روزنامہ)بجرنگی بھائی جان کی ہرشالی ملہوترا (منی) نے بھارت رتنا ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ کو سلمان خان کے نام کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہرشالی ملہوترا نے بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ 2022ء کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اپنی تازہ پوسٹ میں ہرشالی ملہوترا نے سرخ و سفید لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ ٹرافی کے ساتھ مسکراتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔

سانپ کے کاٹنے پر بھاگیہ شری نے سلمان خان کو کیسے چھیڑا ؟

12ویں بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ کی تقریب 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ ہوئی، اداکارہ نے ایوارڈ سے متعلق خط بھی شیئر کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آپ نے فلم بجرنی بھائی جان میں قابل ستائش اداکاری کی، اس کے ساتھ ٹی وی اور دیگر فلموں میں عمدہ پرفارمنس دی، اس لیے جیوری نے ایوارڈ کیلئے آپ کا نام فائنل کیا ہے۔

خوش قسمت کون؟ گھوڑا یا سلمان خان

انہوں نے ایوارڈ سے متعلق اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ایوارڈ سلمان خان، کبیر خان اور بجرنگی بھائی جان کی دیگر کاسٹ کے نام وقف کرتی ہوں۔

اس سے قبل کی پوسٹ میں ہرشالی ملہوترا نے مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ایوارڈ وصول کرنے کی تصویر شیئر کی۔

شمیتا شیٹی پر سلمان خان شدید غصہ ہوگئے

انہوں نے بالی ووڈ اور اداکارہ سمیت کئی الفاظ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ مہاراشٹر کے گورنر سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے خوش ہوں۔

ہرشالی نے 2015ء میں کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی بجرنگی بھائی جان میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس فلم میں سلمان خان، کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی نے مرکزی اداکار ادا کیے تھے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

19 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago