بڑا سنگل میل عبور، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے
جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکاؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔ٹوئٹر پر فالوورز میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سے مقبولیت کی دوڑ میں صرف 2 اعشاریہ 3 ملین فالوورز پیچھے ہیں۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 16 اعشاریہ 3 ملین ہے، جنت مرزا پاکستان کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 16 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔ایل اے 16 باغ کے نتائج روک دیے گئے۔ چار پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہوگا۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago