میڈیکل کی طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

دادو (قدرت روزنامہ) سندھ کے شہر دادو میں پیپلز میڈیکل کالج نوابشاہ میں زیرتعلیم میڈیکل کی طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عصمت کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔گولی لگنے کا فاصلہ دو اعشاریہ دو سینٹی میٹر تھا۔ڈاکٹر عظمت کو گولی انتہائی نزدیک سے لگی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر عصمت کو گولی سینے کے بیچ والے حصے میں لگی۔
پوسٹ مارٹم کے دوران زخموں کی اندرونی بیرونی حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹر عصمت کی موت گولی کے زخموں سے ہوئی۔گولی کے زخموں نے ڈاکٹر عصمت کی دل اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچایا۔گولی کے باعث دل اور پھیپھڑوں کی نسوں کو نقصان پہنچا۔گولی کے زخموں نے دل پھیپھڑوں سے بڑی مقدار میں خون کا اخراج کیا۔

گولی کے زخموں اور موت کے بیچ میں کل دس منٹ کا وقت ہے۔

جبکہ پیپلز میڈیکل کالج نوابشاہ میں مبینہ بلیک میلنگ پر طالبہ کی خودکشی کے معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو سے رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس نے دونوں پولیس افسران کو 13 جنوری کو ذاتی حیثیت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
کیس کا مرکزی ملزم شمن سولنگی تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔پولیس نے کیس میں نامزد شمن سولنگی کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ڈاکٹر عصمت کے بھائی نادر علی کے مطابق ملزم بہن کو جعلی نکاح نامہ کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا، جس کی وجہ سے بہن شدید ذہنی دبائو میں تھی۔ نادر علی نے بتایاکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا تھا لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

Recent Posts

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

6 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

21 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

39 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

49 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

1 hour ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

1 hour ago