اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کا حلف اٹھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے کارکن ناصر بٹ نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں آن لائن سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وہ پاکستان ڈاکٹر کی ہدایت کی روشنی میں منتقل ہوں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی بطورسینیٹر رکنیت بحال کردی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کی،اسحاق ڈار کی 9 مارچ 2018 سے رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کردی ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کی۔
جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی، الیکشن کمیشن نے 29 جون 2018 میں رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ اسحاق ڈار کی رکنیت نو مارچ 2018 سے بحال کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے.پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت بحال ہونے کے فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق اور سچ کی فتح یقینی ہے ثابت ہورہا ہے کہ میاں نواز شریف، مریم نواز سمیت مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا گیا جلد ہی ظلم کے بادل جھٹ جائیں گے اور پارٹی قیادت سرخرو ہوگی ، یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت بحال کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔
کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…
لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…
لاہور(قدرت رورزنامہ)پاکستان کے بیٹر امام الحق نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے بابراعظم کے حق میں…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے…