وہ وقت جب سنجے دت نے جیل میں 500 روپے کمائے تھے

ممبئی (قدرت روزنامہ)ماضی میں جیل میں قید رہنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جیل میں کاغذی تھیلے بناکر 500 روپے کمائے تھے اور یہ رقم اہلیہ کو دے دی تھی۔سنجے دت بالی ووڈ کے ایسے اداکار ہیں جنہوں نے ماضی میں کئی سال سلاخوں کے پیچھے گْزارے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اداکار کی فین فالوونگ میں کمی نہیں آئی۔ایک پرانے انٹرویو میں سنجے دت نے جیل میں گزارے گئے اپنے وقت کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح اْنہوں نے وہاں دستی مزدوری کرکے 500 روپے کمائے تھے۔سنجے دت

نے 2018 میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ‘ہم جیل میں اخبارات سے کاغذ کے تھیلے بناتے تھے، مجھے فی بیگ 20 پیسے ملتے تھے اور میں روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 100 کے درمیان تھیلے بناتا تھا۔اداکار سے سوال کیا گیا کہ جیل میں قیام کے دوران اْنہوں نے ان تھیلوں کو بنانے میں کتنی رقم کمائی اور آخر کار اْنہوں نے اس کے ساتھ کیا کیا تھا تو سنجے دت نے کہا کہ ‘میں نے تقریباً 400 سے 500 بھارتی روپے کمائے تھے۔اْنہوں نے انکشاف کیا کہ ‘میں جب سال 2016 میں جیل سے باہر آیا تو میں نے یہ ساری رقم اپنی اہلیہ کو دی تھی کیونکہ وہ 500 روپے میرے لیے 5000 کروڑ روپے کے برابر تھے۔سنجے دت نے جیل میں مثبت نقطہ نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آپ وہاں بیٹھ کر سوچتے نہیں رہ سکتے کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا، آپ کو یہ سب بھولنے کی ضرورت ہوتی ہے، اسے مثبت چیز میں تبدیل کریں، جیل کو ایک مثبت تجربہ بنائیں اور وہاں کچھ سیکھیں۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

5 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

11 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

21 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

47 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago