اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی کالم نگار انور لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ایک سال تک تمام چِلّے مری میں لگوائے جائیں۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انور لودھی نے کہا
” تبلیغی جماعت والوں سے گزارش ہے کہ وہ باقی پاکستان کو چھوڑ کر ایک سال صرف مری میں چِلّے لگائیں، گھر گھر جا کر وہاں کے باسیوں، دکانداروں، ٹرانسپورٹرز اور ہوٹل مالکان کو سمجھائیں کہ مال و دولت سے زیادہ انسانی زندگیاں اہم ہوتی ہیں، انہیں بتائیں کہ پیسے پر اخلاقی اقدار کو ترجیح ملنی چاہیے۔”خیال رہے کہ 8 جنوری کو آنے والے برفانی طوفان کے باعث مری میں 22 سیاح جان کی بازی ہار گئے تھے۔ بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ مری کے ہوٹل مالکان اور بعض موقع پرستوں نے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمرے کا ایک رات کا کرایہ 20 سے 50 ہزار روپے، انڈے کا ریٹ 500 روپے جب کہ گاڑی کو دھکا لگانے کے تین سے پانچ ہزار روپے تک وصول کرنا شروع کردیے تھے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…