نیا موبائل فون نہ ملنے پر فرسٹ ائیر کے طالبعلم نے موت کو گلے لگا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے نیا موبائل فون نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا . تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے نیا موبائل فون نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا .

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی محمد احمد اپنے والدین سے نیا موبائل دلوانے کی فرمائش کررہا تھا .
پولیس نے کہا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جاری ہے . یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے علاقہ لٹن روڈ میں نشے کے عادی نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی تھی . پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ لٹن روڈ کے علاقے میں نوجوان نے خودکشی کر لی ، جس پر پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش تحویل میں لے لی ہے .

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نبیل نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا . لاش مردہ خانے منتقل کردی . پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی نبیل لٹن کے علاقے میں اپنی بہن کے گھر پر رہائش پزید اور نشے کا عادی تھا . خیال رہے کہ شہر میں خودکشی کے بڑھتے واقعات نے افسردگی کی نئی فضا قائم کردی ہے،آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا لوگ معمولی سی بات پر خودکشیاں کررہے ہیں .
گذشتہ برس موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ 2 برس میں ملک میں خودکشی کی شرح 3 سے بڑھ کر 8 فیصد ہوگئی ہے . رپورٹ کے مطابق تقریباً 25 فیصدافراد ڈپریشن،ذہنی دباؤ اور دماغی بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں زیادہ تعدادنوجوانوں کی ہے، ماہرین نےاس کی بڑی وجہ معاشی بدحالی اور کورونا کو قرار دیا ہے . ماہرین نفسیات کے مطابق تنہائی، چڑچڑا پن، شرمندگی،نشہ آور اشیا کا استعمال اور ایسی باتیں جو شرمندگی یا تکلیف کاباعث بنیں، انسان کو ذہنی بیماریوں کی طرف دھکیلتی ہیں، ایسے میں اہل خانہ کی توجہ اور ماہر نفسیات سے رابطہ کرنا ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں