نیا موبائل فون نہ ملنے پر فرسٹ ائیر کے طالبعلم نے موت کو گلے لگا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے نیا موبائل فون نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے نیا موبائل فون نہ ملنے پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی محمد احمد اپنے والدین سے نیا موبائل دلوانے کی فرمائش کررہا تھا۔
پولیس نے کہا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جاری ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے علاقہ لٹن روڈ میں نشے کے عادی نوجوان نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی تھی۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ لٹن روڈ کے علاقے میں نوجوان نے خودکشی کر لی ، جس پر پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نبیل نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی نبیل لٹن کے علاقے میں اپنی بہن کے گھر پر رہائش پزید اور نشے کا عادی تھا۔ خیال رہے کہ شہر میں خودکشی کے بڑھتے واقعات نے افسردگی کی نئی فضا قائم کردی ہے،آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا لوگ معمولی سی بات پر خودکشیاں کررہے ہیں۔
گذشتہ برس موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ 2 برس میں ملک میں خودکشی کی شرح 3 سے بڑھ کر 8 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 25 فیصدافراد ڈپریشن،ذہنی دباؤ اور دماغی بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں زیادہ تعدادنوجوانوں کی ہے، ماہرین نےاس کی بڑی وجہ معاشی بدحالی اور کورونا کو قرار دیا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق تنہائی، چڑچڑا پن، شرمندگی،نشہ آور اشیا کا استعمال اور ایسی باتیں جو شرمندگی یا تکلیف کاباعث بنیں، انسان کو ذہنی بیماریوں کی طرف دھکیلتی ہیں، ایسے میں اہل خانہ کی توجہ اور ماہر نفسیات سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

7 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

7 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

7 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

9 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

9 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

9 hours ago