اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا .
آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی .
آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے موقف اپنایا کہ عدالت آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور کرے . جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے، درخواست مسترد کی جائے . احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا .
. .