سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان 27جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود 27جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے . وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی .

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدر ی زاہد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ کے پاکستان دورے میں دوطرفہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ فیصل بن فرحان السعودکے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا . ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ دورہ اہم ہے،سعودی وزیرخارجہ دیگراعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے . دونوں ممالک کی قیادت کے ویژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا . زاہد حفیظ کے مطابق سعودی عرب جموں و کشمیرکنٹیکٹ گروپ کا رکن ہے جس نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے . . .

متعلقہ خبریں