لاہور(قدرت روزنامہ) حسان خاور نے کہا ہے کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی، یہ سانحہ مری پر بھی سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں، شہباز شریف پہلے ماڈل ٹاؤن میں 14 معصوم جانوں کے قتل کاحساب دیں۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہدا ء کے لواحقین آج بھی شہباز شریف سے انصاف مانگ رہے ہیں، تھر میں بلک بلک کر دم توڑنے والے معصوم بچے بلاول سے اپنا قصور پوچھتے ہیں، پیپلز پارٹی عرصہ دراز سے سندھ پر حکومت کرتی آ رہی ہے لیکن تھر میں معصوم بچے علاج کے بغیر آج بھی مر رہے ہیں۔
حسان خاور نے کہا کہ کئی دہائیوں تک پنجاب پر حکمرانی کرنے والے شریف خاندان نے مری میں اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مری کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری شروع ہو چکی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…