وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کابینہ کو مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس بورڈ میں چیرمین اور ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اسلام آباد کیپٹیل ٹیرٹری ایکٹ 2020 کے تحت ٹرسٹ فنڈز کے لیے کریڈٹ گارنٹی کی منظوری دی جائے گی۔ زون فور میں روشن پاکستان پراجیکٹ کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ہاوسنگ منصوبے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ سی ڈی اے کے سالانہ بجٹ 2021-22 کی منظوری دے گی۔

انجیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او کی ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔ 2020 اکیس کی چوتھی سہہ ماہی کے لیے بجلی کے ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جائے گی۔ فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ڈیوٹی ٹیکسز کی ون ٹائم چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے مسودے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

مسیحی برادری سے اقلیتی کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن پالیسی 2021 کی منظوری دی جائے گی۔ محکمہ انسداد منشیات میں ماہر کی تعیناتی کی جاتی جائے گی۔ پی ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ نجکاری کمیٹی کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ کابینہ ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں کی فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Recent Posts

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

25 mins ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

35 mins ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

42 mins ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

2 hours ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

2 hours ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

2 hours ago