حیدرآباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ رواں سال ماہ دسمبر یا پھر آنیوالے سال جنوری تک پاکستان میں فائیو جی سروس شروع ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 188 ملین، تھری جی اور فورجی جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 107 ملین جبکہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 110 ملین سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے، فورجی تیزی سے آگے پھیل رہا ہے اورہمارا اگلا ہدف فائیو جی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا ور دنیا بھر کی خراب معاشی صورتحال کے باوجودسال 2021 میں نمایاں اقتصادی ترقی حاصل کی جس میں آئی ٹی ایکسپورٹ نمایاں رہیں ہیں، اسٹیٹ بینک اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن بھی اسٹارٹر کے کلچر کو فروغ دینے میں مکمل تعاون کررہا ہے جس کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…