راولپنڈی (قدرت روزنامہ)مری میں سڑک پر برف بکھیر کر سیاحوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ ملزمان سڑک پر برف بکھیر کر گاڑیوں کو پھنسانے اور پھر مدد کیلئے پیسے لیتے تھے ، ملزمان سیاحوں سے چار سے پانچ ہزار روپے وصول کر رہے تھے ۔مقدمہ تھانہ مری پولیس نے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا ہے ۔مقدمے میں کہا گیاہے کہ نامعلوم ملزمان مری میں سفر کرنے والوں کیلئے رکاوٹ پیدا کر رہے تھے ۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی
ویڈیو ز میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ برف میں پھنس جانے والی گاڑیوں کو نکالنے کیلئے چند سو میٹر کا علاقہ گزارنے کیلئے ٹائروں پر چین لگانے کا 5 ہزار روپے تک وصول کیا جاتا رہا ۔دوسری جانب مری سانحہ پر راولپنڈی کے تھانہ سول لائین میں اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی سی او، سی ٹی او اور 1122 کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست گزار شہناز بیگم نے کہاکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔ درخواست میں کہاگیاکہ اموات انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہوئی، مقدمہ درج کرکے کروائی کی جائے تاکے ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…