اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار فدا اللہ کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔دوران سماعت فدا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے کیونکہ انہوں نے اپنے خطاب میں اپنے 16 رکن قومی اسمبلی کے بک جانے کا انکشاف کیا تھا۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے حوالے سے کہا کہ شیخ رشید نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ بکنے والے 16 رکن

قومی اسمبلی کون ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ شیخ رشید نے تسلیم کیا تھا کہ اگر نام لے لیا تو تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوجائے گی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہاں سیاسی تقریر نہ کریں بلکہ قانونی حوالہ پیش کریں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہاں کے رہائشی ہیں اور وہاں کے رکن اسمبلی کس جماعت سے ہیں؟وزیر اعظم عمران خان اور شیخ رشید کو نااہل قرار دینے والے درخواست گزار فدا اللہ نے کہا کہ میں لکی مروت سے ہوں اور رکن اسمبلی مسلم لیگ (ن) سے ہیں۔بعدازاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار فدا اللہ کی درخواست اس ریمارکس کے ساتھ مسترد کی کہ ان سے کہیں کہ وہ درخواست دائر کریں۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ عدالت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کی گئی ہو۔24 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی۔درخواست میں صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔

Recent Posts

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

5 mins ago

پی آئی اے کی نیلامی اب 31 اکتوبر کو، ہر مرتبہ تاخیر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باعث سرکاری خزانے پر بوجھ بننے…

12 mins ago

کراچی میں خارش قابو سے باہر، اس کا علاج کیا ہے؟

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گزشتہ 2 ماہ سے خارش (اسکیبیز) کی بیماری…

19 mins ago

عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین…

31 mins ago

کار پر ہجوم کے حملے کے بارے میں اداکارہ اینجلین ملک کیا کہتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینجلین ملک نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں جن کا ایک…

52 mins ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024 کس کے نام رہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم ایوارڈز پاکستان کے بڑے ایوارڈ شوز میں سے ایک ہے۔ اس…

1 hour ago