لاہور، مری (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے سانحہ مری پر افسران کو معطل کرنے پر غور شروع کردیا۔ پنجاب حکومت نے سانحہ مری پر افسران کو معطل کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ مری پر راولپنڈی انتظامیہ، ڈی سی راولپنڈی محمد علی ، اے سی مری عمر مقبول ، سی پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مری اور گردونواح میں موسم صاف ہوگیا اوردھوپ نکلی ہوئی ہے،اہم سڑکوں پر ٹریفک بھی مکمل طورپر بحال ہوگئی ۔مری کے نواحی علاقوں اور دیہات کو جانے والی سڑکوں
سے برف ہٹانے اور راستے کھولنے کا کام جاری منگل کو بھی جاری رہا تاہم شہری علاقوں میں رات گئے بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ دیہی علاقے بجلی سے محروم رہے ،مری اور گردونواح میں پائپ لائنوں میں پانی منجمد ہونے سے 6 دن سے پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، انٹرنیٹ سروس جزوی بحال ہوچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیاحوں کی واپسی کے بعد ہوٹل خالی ہیں ، مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر آمدروفت میں نمایاں کمی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…