کوروناکی چوتھی لہرنے عدنان صدیقی کوبھی نہ چھوڑا،اداکارکے چاہنے والوں کے لیے بری خبرآگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے۔اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے بتایا ، انہوں نے لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’آج میرا
کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا قمر، فریحہ الطاف، حرا مانی، اعجاز اسلم سمیت ان کے چاہنے والے جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Recent Posts

تربت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کی تحقیقات کرائی جائے، مینہ مجید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی مینہ مجید بلوچ نے سماجی…

10 mins ago

سبی میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

سبی(قدرت روزنامہ)سبی پولیس کی کاروائی 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا…

17 mins ago

کوئٹہ میں شدید گرمی، مچھروں، مکھیوں کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سخت گرمی کے موسم میں مچھروں، مکھیوں کی بہتات ہونے…

36 mins ago

بلوچستان میں پانی کی قلت پر وزارت آبی وسائل اور دیگر متعلقہ اداروں کو بلائیں گے، شیری رحمن

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمن نے دعوی…

41 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار تھانے کی گاڑیوں میں کارڈ کے ذریعے پیٹرول ڈلوائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی ائی جی کوئٹہ نے اعتزاز گورایا نے پولیس فورس کوئٹہ میں پرچی کے…

58 mins ago

عظیم دوست کو لاپتا ہوئے9 برس مکمل، بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے، ہمشیرہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رخسانہ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ کل 3 جولائی کو میرے جبری لاپتہ…

1 hour ago