100سے زائد صفحات پر مشتمل قومی سلامتی پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 100سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی سلامتی پالیسی کے اکانومی، ملٹری اور ہیومن سیکیورٹی 3اہم بنیادی نکات ہیں، پالیسی میں ہائبرڈوار، معیشت، بڑھتی آبادی، صحت، پانی اور ماحولیات کے مسائل بھی شامل ہیں، نئی حکومت پالیسی میں ردوبدل کرسکے گی، وزیراعظم جمعہ کو پالیسی کے غیرخفیہ نکات کا اجراء کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے 100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم جمعہ کو پالیسی کے غیرخفیہ نکات کا اجراء کریں گے، حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔

اکانومی، ملٹری اور ہیومن سیکیورٹی کے تین بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔ اکانومی سکیورٹی کو پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے، ملکی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی، سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

نئی حکومت پالیسی میں ردوبدل کرسکتی ہے۔ قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات میں یہ بتایا گیا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی پالیسی کی وارث ہوگی، حکومت ہر ماہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔ پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصور ہوگا۔ قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات کے مطابق ہائبرڈ وار بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہوگی، پالیسی میں ملکی وسائل بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی۔ قومی سلامتی پالیسی میں مسئلہ کشمیر اہم حصہ قرار دیا گیا ، مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اسی طرح بڑھتی آبادی کو ہیومن سیکورٹی کا بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے، شہروں کی جانب ہجرت ، صحت، پانی اور ماحولیات بھی پالیسی کا حصہ ہے۔

Recent Posts

پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے لیے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالا…

8 mins ago

سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے…

16 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کابینہ…

23 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون…

25 mins ago

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،بلامقابلہ امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

27 mins ago

بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر اسٹار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنی رہائش…

31 mins ago