راولپنڈی (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملک کو درپیش اندرونی بیرونی سیکورٹی چیلنجز اور سرحدی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، مری اور بلوچستان میں ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف کی گئی،آر می چیف نے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کیلئے تربیت جاری رکھنے پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں داخلی سیکورٹی کی صورتحال اور سرحدی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے مری اور بلوچستان میں برفباری کے دوران ریلیف آپریشن میں شامل فارمیشن کی کوششوں کی تعریف کی، آرمی چیف نے ملک کو درپیش چیلنجز اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تربیت جاری رکھنے پر زور دیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی برادری نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ریلوے اسٹیشن پر ہولناک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشتگردی کو پورے قومی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل ہاکی…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے اساتذہ نے حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوتعینات چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی مقدمات کی تعداد…