اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے آئی ایم ایف پروگرام میں حکومت کا ساتھ دینے کی پیشکش کردی، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ میں ٹیکس ختم کرکے نیا ترمیمی بل لائے آئی ایم ایف پروگرام میں ساتھ دیں گے، پھر بھی اگر انہیں غریب اور غربت نظر نہیں آ رہی، اگلے الیکشن میں عوام عبرت ناک سبق سکھائیں گے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے آج دنیا میں تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے، یہ آئی ایم ایف سے 180 ارب روپے لینے کیلئے ترلے کر رہے ہیں، اگر آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں تو ملک کی خودمختاری کو دھچکا لگے گا، انہیں نہ کوئی پوچھنے والا ہے نہ سمجھانے والا، 2012 میں ہماری جی ڈی پی 5.8 تھی، لاکھوں لوگوں کو روزگار ملا، ن لیگ کے دور میں ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی تھی، اس وقت بےروزگاری بڑھ چکی ہے، انہیں ریاست مدینہ کی بات کرنا زیب نہیں دیتا، ہمارے زمانے میں مہنگائی 47 سال میں سب سے کم سطح 2.3 فیصد پر تھی، 1952 کے بعد ان کے دور میں ہماری جی ڈی پی منفی میں گئی، یہ دعوے کرتے تھے ہمارے پاس سیکڑوں ایکسپرٹ ہیں، انہوں نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت میں قرضے دینا اور دفاع کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے، یہ لوگ ملک کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے بیکری، انڈوں، لال مرچ اور شیر خوار بچوں کے دودھ پر ٹیکس لگا دیا، یہ تو ہماری غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے، دوائیں پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، خام مال پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، خیراتی اسپتالوں میں امپورٹ ہونیوالی مشینری پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، میں خود کینسر کا مریض ہوں، میرا علاج ہو گیا۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ غریب آدمی کینسر کا علاج کہاں سے کرائے؟ انہوں نے زراعت کا بھی بیڑا غرق کردیا، ایل این جی میں بھی اربوں روپے کھائے گئے، اگراس ایوان نے کسان کی پیروی نہ کی تو وہ ہمیں معاف نہیں کریں گے، جو مرغی انڈے دے رہی ہے اسی کا گلہ کاٹ رہے ہیں، یہ قوم سڑکوں پر آئے گی اوران سے حساب لے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سارے ظالمانہ اقدامات واپس لے، یہ دوسرا بل لائیں آئی ایم ایف کا پروگرام کامیاب بنانے میں ساتھ دیں گے، اگر یہ ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو ہم ایوان کے ساتھ سڑکوں پر بھی اس کی مذمت کریں گے، پاکستان ایٹمی طاقت بننے جا رہا تھا تو نوازشریف کو امریکہ نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے خیبرپختونخوا کے غیورعوام نے انہیں بتا دیا کہ مہنگائی ہے، یہ وہی خیبرپختونخوا ہے جہاں انہیں نہ غریب نظر آتا تھا نہ ہی غربت، اگر انہیں غریب اور غربت نظر نہیں آ رہی، اگلے الیکشن میں عوام کو پی ٹی آئی نظر نہیں آئے گی، عوام اگلے الیکشن میں انہیں عبرت ناک سبق سکھائیں گے، انہیں غریب اور غربت نظر نہیں آ رہی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…