اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موذی وائرس نے جہاں دنیا کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہی تعلیم کا شعبہ بھی عالمی وبا کے باعث متاثر ہوا ہے۔ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے بعد اب چوتھی لہر نے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔ خدشہ ظاہر
کیا جارہاہے کہ اس چوتھی لہر کے باعث بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کئےجائیں گے جبکہ این سی او سی اجلاس ایک سےدو روز میں بلوایا جاسکتاہے۔واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہیں. صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی تھی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…