ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں نئے کورونا کیسز میں کمی کے باوجود وباء کے یومیہ مریضوں کی تعداد 2500 سے نیچے نہ آسکی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یو اے ای میں 2,511 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی، اس دوران 795 صحت یاب بھی ہوئے تاہم وباء سے 3 افراد کی اموات کی بھی اطلاع دی گئی جب کہ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 833 بتائی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں نئے کورونا مریضو کی تشخیص 2 لاکھ 92 ہزار 415 اضافی ٹیسٹوں کے ذریعے ہوئی اور متحدہ عرب امارات میں 11 جنوری تک کیسز کی کل تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 698 ہے ، جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 54 ہزار 688 ہے تاہم وباء سے مرنے والوں کی تعداد اب 2,177 ہوچکی ہے۔
اس صورتحال میں متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ انفلوئنزا اور کوویڈ 19 دونوں کے لیے ٹیسٹ کروائیں اگر انہیں 39 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بخار ہو ، سردی لگ رہی ہو ، گلے میں خراش ہو، ناک بہہ رہا ہو یا ناک بند ہو اور جسم میں شدید درد ہو ، کیوں کہ ایسے مریضوں کو ‘ فلورونا’ ہو سکتا ہے کیوں کہ جب کمیونٹیز میں اس طرح کے پیتھوجینز کی مضبوط منتقلی ہوتی ہے تو کووڈ 19 اور فلو جیسے شریک انفیکشن کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔
ادھر خلیج ٹائمز سے گفتگو میں دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی جانچ جلد ہی تاریخ بن جائے گی اور حکومتوں کو عام فہم صحت کے ضوابط میں مداخلت بند کرنی چاہیئے ، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس کے ساتھ زندگی گزارنی ہوگی ، ہمیں مستقبل میں وائرس سے متعلق نقطہ نظر کو معمول پر لانے کے حصے کے طور پر سفر کرنے کے قابل ہونا پڑے گا ، دبئی نے ہوائی اڈوں کو بند نہیں کیا بلکہ انہیں ہائبرنیشن موڈ میں رکھا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…