بیوی نے آشنا کی مدد سے اغوا کا ڈرامہ رچاکر شوہر کو قتل کرادیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے ملیر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر قتل کرادیا۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے تحقیقات کے دوران مقتول کی ہڈیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے وی ایل سی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد معروف عثمان کے مطابق گل محمد نامی شخص 23 ستمبر سال2020 کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔
جس کا مقدمہ1200/21 زیر دفعہ 365/34 ت پ تھانہ شاہ لطیف ٹائون میں 6 جولائی 2021 کو درج کیا گیا تھا، مدعی کی درخواست پر تفتیش 18 نومبر کو اے وی سی سی ٹرانسفر ہوئی۔

تفتیشی افسر نے اصل ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی ہڈیاں ضلع خوشاب کے بیابان علاقے سے برآمد کیں۔مقتول کی اپنی بیوی رابعہ بھی قتل میں ملوث نکلی، جس نے اپنے آشنا مرتضی اور دوست علی حمزہ کے ساتھ مل کر مغوی کا قتل کیا۔

ملزم علی حمزہ نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 بیان میں اقبال جرم کر لیا ہے، مقدمہ میں 302 ت پ کا اضافہ کرکے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔برآمد شدہ ہڈیاں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری ارسال کر دی گئی ہیں، مدعی مقدمہ نے اصل ملزمان کی شناخت اور گرفتاری پر تفتیشی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

15 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

20 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

28 mins ago

آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور…

34 mins ago

کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے…

42 mins ago

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

1 hour ago