جاوید ہاشمی، جسٹس (ر) وجیہہ، اکبر ایس بابر کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور بھیدی لنکا ڈھانے کیلئے تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پی ٹی آئی حکومت میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزراء اور پارٹی رہنماؤں کی فہرست بنانے کا اعلان کر دیا۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں جاوید ہاشمی، جسٹس (ر) وجیہہ الدین ، اکبر ایس بابر کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور بھیدی لنکا ڈھانے کے لیے کمر کس چکا ہے۔
تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پی ٹی آئی حکومت میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزراء اور پارٹی رہنماؤں کی فہرست بنانے کا اعلان کیا ہے۔احمد جواد نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جلد آ رہا ہے،پی ٹی آئی کے دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے پی ٹی آئی کے وزراء اور رہنماؤں کی فہرست بنا رہا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہو گا، ادھر ترکی میں بھی کچھ کمرے ملے ہیں۔

اوور سیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ اس نیک عمل میں مدد کریں۔قبل ازیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے دو روز پہلے ہٹائے گئے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنے ٹوئٹ میں ایک لاکھ گاڑیوں کے مری میں داخلے کو عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
اس پر احمد جواد نے فواد چوہدری کا توئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں کیا انھیں بھی معاشی اشاریوں میں شامل کر لیں ‘انہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا،کیونکہ جان تو اللہ کو دینی ہے۔

Recent Posts

پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کی راہ میں…

1 min ago

تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے والا شوہر مشکل میں پڑ گیا

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر…

2 mins ago

مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…

9 mins ago

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

17 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

17 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

23 mins ago