اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کا واویلا مچانا شروع ہو گئی، ہم نے پہلے ہی اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ یہ انتخابات میں دھاندلی کا رونا روئیں گے، گلگت بلتستان میں بھی انہوں نے شکست کو دیکھتے ہوئے دھاندلی کا رونا رونا شروع کر دیا تھا، مسلم لیگ ن انتخابی مہم کے آغاز سے ہی بھارت کا بیانیہ پیش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق بیان میں کہا کہ
مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اسماعیل گجر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسماعیل گجر کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ان کے بھارت کے ساتھ گہرے مراسم ہیں، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف غنڈاگردی جاری ہے، اب تک پی ٹی آئی کے دو کارکن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، اس وقت تک مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کے سات کارکن زخمی بھی ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو چوہدری یاسین کے بیٹے نے خود فائرنگ کرکے شہید کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا چوہدری یاسین کے بیٹے نے اپنی فائرنگ سے متعدد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو زخمی بھی کیا ہے، آزاد کشمیر کے عوام تحریک انصاف کی بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں، ہم صاف شفاف اور پرامن انتخابات کے حامی ہیں، شکست کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپنی غنڈہ گردی سے بدامنی پھیلانا چاہتی ہے۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…