مری میں برفانی طوفان کے دوران سیاحوں کو لوٹنے والے کتنے ہوٹل سیل کر دیئے گئے؟ بڑی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ مری ، ناجائز منافع کمانے والوں کے گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کے بعد ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔مری کے ہوٹلوں میں سیاحوں سے اوور چارجنگ کی شکایات پر اب تک 15 ہوٹلز سیل کیے جاچکے ہیں ۔ قبل ازیں مری میں طوفانی برفباری کے دوران سیاحوں سے زیادہ کرایہ طلب کرنے پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے اور ان سے کرائے کی مد

میں زیادہ رقم وصول کرنے پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شکایت کے بعد تحقیقات کرکے کارروائی کی گئی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔ غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی اورانکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا، اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے۔ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کیلئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات ہونگے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاہدہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین پنجاب میں بلدیاتی…

1 min ago

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو ادائیگیوں کا بوجھ 1800 ارب روپے…

6 mins ago

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی…

21 mins ago

ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس،کمشنر سے رپورٹ طلب، ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل،ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے…

24 mins ago

لیسکو کی خصوصی مہم ، ہزاروں کی تعداد میں بجلی چور پکڑ ے گئے، کتنے کروڑ یونٹس چارج کیے گئے ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،…

32 mins ago

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پریوینشن آف…

41 mins ago