وزیر اعظم نے اسلام آباد ہراسگی کیس اور موٹروے ریپ کیس کی پیروی پر رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہراسگی کیس اور موٹروے ریپ کیس کی پیروی پر رپورٹ طلب کر لی . وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق وزیراعظم نے وزیر قانون کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ کر کے ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے .

وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے .
ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ریاست ہر صورت ان کیسز کی پیروی کر کے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی گی . موٹر وے ریپ کیس میں اے ٹی سی نے سزائے موت کی سزا سنائی ہیں . اب اس کے خلاف اپیل 14 فروری کو عدالت میں سنی جا رہی ہے . اس طرح کے بھیانک جرائم میں ملوث عناصر اعتدال پسند معاشرے اور انصاف کے نظام کے لیے چیلنج ہیں .

علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

وزارت قانون میں وفاقی وزیر قانون کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا . اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری اور آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی . ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ خاتون کو برہنہ کرنے کی ناقابل تردید ویڈیو بطور ثبوت موجود ہے . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسا عمل کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئیے . یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ای الیون میں لڑکا اور لڑکی کو برہنہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، ‏متاثرہ لڑکی سندس اور لڑکا اسد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت میں پیش کیا گیا .
متاثرہ لڑکی سندس کی جانب سےعدالت میں اسٹامپ پیپر دیا گیا تھا . متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے ‏کہا پولیس نے یہ سارا معاملہ خود بنایا ہے، میں نے بیان حلفی کسی کے دباؤمیں آکر نہیں دیا اور میں نے کسی ‏ملزم کو شناخت کیا ،نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیے . متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ پولیس والےمختلف اوقات میں سادہ کاغذوں پردستخط اور انگوٹھے لگواتے رہے، میں ‏کسی ملزم کو نہیں جانتی اور نہ کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہوں .

. .

متعلقہ خبریں