وزیرداخلہ شیخ رشید نے غیر قانونی مقیم افراد کو 14اگست تک پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرا میں شناختی کارڈ کی تجدید اور تصیح کا نیا سسٹم جلد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بنائے گئے 840بلاک شناختی کارڈزکومسترد کردیا گیا ہے، غیر قانونی طور پاکستان میں مقیم افراد14اگست تک ملک چھوڑ دیں ،اور اگر وہ14اگست تک آن لائن اپنے ویزے کی تجدید کے لئے درخواست دیتے ہیں توان کی فیس معاف کردیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ افغان بارڈ ر پر 90فیصد باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے،افغان آرمی کے جن 45اہلکاروں کو پناہ دی گئی ہے ا ن کو باعزت طریقے سے واپس کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں، فوج کے خلاف بدزبانی کرتے ہیں، وہ کبھی اقتدار میں نہیں آسکتے،نوازشریف کو جنرل جیلانی سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا،وہ اینٹی آرمی ،اینٹی اسٹیبلشمنٹ اوراینٹی عمران خان ہیں، باہرسے تقریریں نہ کریں،واپس آناچا ہتے ہیں توچارٹرڈطیارہ بھیجنے کیلئے تیارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں تنہاپی ٹی آئی حکومت بنانے جارہی ہے،آئندہ انتخابات میں پوری کوشش ہوگی کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو،پیپلزپارٹی نے الیکشن میں بوریاں بھرکرنوٹ خرچ کیے،پیپلزپارٹی نے پیسہ خرچ کرکے2تین سیٹوں میں اضافہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے،وزیر داخلہ بننے کا مطلب یہ نہیں کہ اپنی اوقات بھول جاﺅں،میں زمینی وزیر داخلہ ہوں ، خلائی وزیر داخلہ نہیں ہوں،بارڈر پر جاﺅں گا، فوجیوں کے ساتھ کھانا کھاﺅ ں اور چائے پیوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نور مقدم کے قتل میں گرفتار کئے گئے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈا ل دیئے گئے ہیں،اس کیس میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، چین والا نظام یہاں ہونا چاہیے، کرپٹ افراداور قاتلوں کو سزائے موت ہونی چاہیے۔

Recent Posts

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 min ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

17 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

60 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

1 hour ago