وزیر صحت پنجاب کا انتقال کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر صحت پنجاب کا انتقال کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حدیث مبارکہ کے مطابق کسی ایک انسان کی جان بچاناپوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے، ہمارے اندربطورقوم دوسروں کی بھلائی کیلئے قربانی دینے کا جذبہ پیداہوناچاہئے۔
وزیر صحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ جب ان کا انتقال ہو یا وہ بستر مرگ پر ہوں، اور اگر ان کے اعضاء کام کر رہے ہوں تو کسی ایسے شخص کو عطیہ کر دیے جائیں جس کی زندگی بچ سکتی ہو۔ اپنے جسمانی اعضاء کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کیلئے عطیہ کرنا حرام نہیں ہے، کسی دوسرے انسان کی جان بچانے کیلئے اپنے اعضاء عطیہ کرنے میں بالکل گریزنہیں کروں گی۔

وزیر صحت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا، اس دوران وینٹی لیٹر پر موجود ایک 22 سالہ نوجوان کے والدین نے بھی اپنے بیٹے کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ 22سالہ متوفی کے اہل خانہ نے تین زندگیاں بچانے کیلئے متوفی کے گردے اور جگر عطیہ کردئیے۔جگراورگردے کے گرافٹس کوابتدائی طورپرہیلی کاپٹرکے ذریعے دبئی لے جایاگیا۔
یو اے ای کی آرگن ڈونراور یو اے ای کی وزارت صحت کی ٹیم نے دونوں اعضاء پی کے ایل آئی کے حوالے کئے،پی کے ایل آئی کی کڈنی اینڈ لیورٹیموں نے رات گئے دونوں سرجریزمکمل کرکے مریضوں کو صحتیابی کے ساتھ گھرروانہ کردیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ متوفی کے دونوں اعضاء عطیہ کرنے پر متوفی کی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنے بچے کے اعضاء دوسرے کو عطیہ کرناایک ماں کیلئے بہت مشکل کام ہوتاہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

6 mins ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

12 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

15 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

30 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

39 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

42 mins ago