اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی اس موقع پرموجود تھے، ڈی جی آئی ایس آئی نے استقبال کیا، وزیراعظم کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکاء کا استقبال کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطےمیں ہونے والی تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…