23 مارچ کا لانگ مارچ اور ناگزیر ہوگیا، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں تیزی لانے کیلئے 25جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مہنگائی،بے روزگاری اور بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔ پی ڈی ایم کے دو بڑوں کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے کہاکہ جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کافی عرصہ

سے ملاقات نہیں ہوئی تھی آج مولانا کو خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی میں انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو مشاورت کے ساتھ 25 جنوری کے قریب سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا ہے اجلاس میں مہنگائی مارچ اور تنظیمی امور سمیت ملکی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی انہوں نے کہاکہ ملاقات میں موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور منی بجٹ کے نئے طوفان سے متعلق گفتگو ہوئی ہے اوریہ طے کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن ملکر اسکا مقابلہ کرے گی انہوں نے کہاکہ 74 سال میں پاکستان اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اس موقت معاشی چیلنجز ہوں یا خارجی مسائل ہوں تمام حالات مشکلات کا شکار ہیں میں نے 74 سال میں تحریک انصاف سے زیادہ نااہل حکومت نہیں دیکھی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس نااہل حکومت کے خاتمے کیلئے تمام آئینی قانونی اور سیاسی ہتھیار استعمال کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مسلط کردہ منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اپوزیشن ایوان میں منی بجٹ کا بھرپور مقابلہ کرے گی اس موقع پر جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اس حکومت کو بین الاقوامی اداروں کا مفاد عزیز ہے اور عوام کی پروہ نہیں ہے اور اس صورتحال میں 23 مارچ کا لانگ مارچ اور ناگزیر ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام براہ راست اپنے حق کی جنگ لڑے گی انہوں نے کہاکہ پوری قوم اسلام آباد آ کر مہنگائی کیخلاف مقابلہ کرے گی۔

Recent Posts

رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن پاکستان میں دیکھا جاسکے…

5 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ سے آج کی رخصت لے…

10 mins ago

دو قومی صوبے میں صحت کے لئے وسائل اور فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ،خوشحال کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ طب…

12 mins ago

آٹے کا تھیلا 100روپے مزید مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا، ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے…

15 mins ago

پشتون بلوچ صوبے میں برابری ہر شعبہ زندگی میں ناگزیر ہے، پشتونخواہ میپ

ژوب+شیرانی(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں برابر…

19 mins ago

ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی…

25 mins ago